بھارتی سنگھ نے دیا اپنے پہلے بچے کو جنم، ہرش لمباچیا نے پوسٹ کرکے کہا-لڑکا ہوا ہے
بھارتی سنگھ (Bharti Singh) کے شوہر ہرش لمباچیا (Haarsh Limbachiyaa) نے اس بات کی جانکاری اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔ ہرش کے پوسٹ کرتے ہی مداح انہیں اور بھارتی کو مبارکباد دینے لگے ہیں۔ ہرش کا پوسٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔
کامیڈین بھارتی سنگھ (Bharti Singh) ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے۔ اس بات کی جانکاری بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش لمباچیا نے (Haarsh Limbachiyaa) اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔ ہرش لمباچیا کے پوسٹ کرتے ہی مداح انہیں اور بھارتی سنگھ کو مبارکباد دینے لگے ہیں۔ ہرش کا پوسٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔
ساتھ ہی، ٹی وی کے تمام ستارے بھی ہرش لمباچیا کے پوسٹ پر مسلسل تبصرہ کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں، اب کچھ لوگوں کو انتظار اس بات کا ہے کہ کب بھارتی سنگھ اور ہرش اپنے بچے کا نام رکھیں گے، کیونکہ مداح یہ جاننے کے لئے اب بے قرار ہیں کہ دونوں کے لڑکے کا نام کیا ہوگا۔