Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور سے کاجل اگروال تک، اس سال یہ سیلبس بننے جا رہی ہیں ماں

بالی ووڈ شادیوں (Bollywood Marriage) کے بعد اگر کوئی ایسی چیز ہے، جس کے لوگ واقعی دیوانے ہیں تو وہ ہیں اسٹار کڈس۔ ہر کوئی اپنے پسندیدہ سیلبس کے بچوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لئے پُرجوش رہتا ہے۔ اس کی کلاسک مثال کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ہیں۔ اس سال کچھ اور سیلبس والدین ہونے کا فرض نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس سال ماں بننے والی پہلی اداکارہ ہیں۔ پرینکا چوپڑا جوناس، جنہوں نے اس سال سروگیسی کے ذریعہ اپنے بچے کا استقبال کیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس سال کون کون سے سیلبس ماں بننے جا رہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) کے مداح ان کے بچے کی پہلی جھلک پانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس درمیان، سونم کپور آہوجہ نے اپنی پہلی پریگننسی کا اعلان کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ یہاں ان سیلبس پر ایک نظر ڈال رہے ہیں، جو سال 2022 میں اپنے بچوں کا استقبال کرنے جا رہے ہیں۔

انل کپور کی بیٹی سونم کپور نے کچھ دنوں پہلے، اپنی پہلی پریگننسی کا اعلان کیا تھا۔ سونم کپور نے اپنے شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ اپنی دل کو چھولینے والی تصاویر شیئر کرکے لوگوں کو حیران کردیا تھا۔

سونم کپور کی شوہر کے ساتھ اس تصاویر میں ان کے بیبی بمپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کاجل اگروال: کاجل اگروال نے کچھ دنون پہلے اپنی پریگننسی کی خبر کو انسٹا گرام پر آفیشیل کیا تھا۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے اپنا بیبی بمپ فلانٹ کیا تھا۔

کاجل اگروال نے نومبر 2020 میں ممبئی میں گوتم کچلو سے شادی کی تھی۔

بھارتی سنگھ: کامیڈین بھارتی سنگھ اپریل میں اپنے بچے کا استقبال کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا نے اپنے یو ٹیوب چینل پر سب سے دلچسپ طریقے سے اس خبر کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی سنگھ اپنے حمل کے دوران کام کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.