شاہ رخ خان کے گھر منت میں کیوں ایک ساتھ پہنچے سلمان، سیف اور اکشے ، جانئے وجہ
شاہ رخ خان حال ہی میں فلم پٹھان کی شوٹنگ سے واپس لوٹے ہیں ، لیکن ان کے لوٹنے کے بعد آخر ایسا کیا ہوگیا کہ شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں بالی ووڈ کے تین لیجند اداکار پہنچ گئے ۔
شاہ رخ خان حال ہی میں فلم پٹھان کی شوٹنگ سے واپس لوٹے ہیں ، لیکن ان کے لوٹنے کے بعد آخر ایسا کیا ہوگیا کہ شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں بالی ووڈ کے تین لیجند اداکار پہنچ گئے ۔ سلمان خان ، سیف علی خان اور اکشے کمار کو حال ہی میں کنگ خان کے گھر میں دیکھا گیا اور اگر آپ بھی سوچ میں ڈوب گئے ہیں تو آپ کو بتادیں کہ آخر ماجرہ کیا ہے اور کیوں بالی ووڈ کے یہ لیجنڈ ایکٹرس شاہ رخ خان کے بنگلے پر پہنچے ۔
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی تو لوگ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہوگئے کہ سلمان خان ، سیف علی خان اور اکشے کمار آخر کیوں شاہ رخ خان کے بنگلہ منت میں پہنچے ۔ اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو بتادیں کہ اس کی وجہ سعودی عرب ریڈ سی فلم فیسٹیول کے چیئرمین محمد الترکی اور کئی دیگر مہمان ہیں ، جو ہندوستان آئے ہوئے ہیں اور ان کا استقبال شاہ رخ خان کے بنگلہ منت میں کیا گیا ۔ اسی وجہ سے سلمان ، سیف اور اکشے کنگ خان کے گھر پہنچے تھے ۔