Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم پشپا سے مشہور ہوئی اداکارہ نے دکھایا ایسا انداز، دل ہار بیٹھے فینس

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا اسٹارر فلم پشپا : دی رائز ملک اور دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہے ۔ فلم کی وجہ سے تیلگو سنیما کی اسٹارکاسٹ کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ پشپا کے لیڈ اداکار پشپ راج تو چھا ہی گئے ہیں ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ فلم کے سپورٹنگ اسٹاف نے بھی کافی واہ واہی لوٹی ہے ۔ بہر حال یہاں ہم آپ کو پشپا میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ انسویا بھاردواج کے دیسی لک کو دکھا رہے ہیں ۔

انسوا بھاردواج ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور آئے دن اپنی تصویریں شیئر کرکے فینس سے کنیکٹ رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ٹریڈیشنل لک کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں ان کی دلکش ادائیں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

پشپا میں کونڈا ریڈی کی خونخوار بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ آف وہائٹ سوٹ میں پردے سے ایک دم الگ دکھ رہی ہیں ۔ اس تصویر کو دیکھ کر آپ یقین نہیں کرپائیں گے یہ وہی ہیں ، جو فلم میں اپنے ہی شوہر کی جان لینے کی کوشش کرتی ہیں ۔

دیسی لک انسوا پر کافی اچھا لگ رہا ہے اور ماتھے پر بندی کے ساتھ ہلکی مسکراہٹ ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.