اس اداکارہ کے ساتھ سلمان خان کی شادی کا کارڈ چھپا، خود کیا تھا یہ بڑا انکشاف اور زندگی میں کتنی رہیں گرل فرینڈ
یہ انکشاف بگ باس میں ویک اینڈ کے وار کے دوران انہوں نے اس وقت کیا تھا، جب اجے دیوگن اور کاجول اپنی فلم تانہاجی : دی انسنگ واریئر کی تشہیر کے لئے پہنچے تھے ۔ کاجول نے بتایا کہ سلمان اور اجے دونوں ہی بہت جھوٹ بولتے ہیں ، لہذا وہ ان دونوں کے ساتھ ایک گیم کھیلنا چاہتی ہیں ۔
سلمان خان (Salman Khan) کا نام ملکی اور غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ ان کا نام اکثر بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے ۔ یہاں تک کہ انہوں نے خود انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کی شادی کا کارڈ بھی چھپ گیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے ارپتا کی شادی میں کئی لوگوں کے سامنے کہا تھا کہ انہوں نے کٹرینہ کیف کو کٹرینہ کیف خان بننے کا موقع دیا تھا ۔ علاوہ ازیں ایشوریہ رائے سے ان کی محبت بھی روز روشن کی طرح عیاں تھی ۔
ان تینوں اداکاراؤں کے علاوہ ان کا نام ابھی بھی یولیا ونتور کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ جبکہ سومی علی ، بھاگیہ شری ، زرین خان ، ڈیزی شاہ سمیت کئی دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جاتا ہے ۔ لیکن سلمان خان نے اب اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ ان کی کتنی گرل فرینڈس رہی ہیں ۔