تھائی ہائی سلٹ گاوں میں نیہا ملک نے دکھائی انتہائی گلیمرس ادائیں ،دیکھ کر آپ بھی رہ جائیں گے دنگ
بھوجپوری اور پنجابی اداکارہ نیہا ملک اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو وہ فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہے ۔
کھیساری لال یادو کے ساتھ میوزک ویڈیو تیرے میرے درمیاں سے مشہور ہوئی اداکارہ نیہا ملک نے اب تھائی ہائی سلٹ گاون میں اپنی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ان کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں ہے
اداکارہ نیہا ملک نے انسٹاگرام پر تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی لکھا : کئی مرتبہ آپ کو رسک لینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ سب آپ کے خواب کیلئے ہوتا ہے ۔ صرف آپ سب ہی دیکھ سکتے ہیں ۔
نیہا ملک کی تصاویر کو فینس جم کر پسند کررہے ہیں اور تابڑتوڑ کمنٹس کررہے ہیں ۔ ان کی تصاویر کو اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں ۔