بیبی ڈال گلوکارہ کنیکا کپور کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری
’بیبی ڈال‘ (Baby Doll) گانے سے مشہور ہوئیں گلوکارہ کنیکا کپور (Kanika Kapoor) اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف چل رہی ہیں۔ گلوکارہ کی شادی میں بہت کم وقت بچا ہے اور کام بہت سارا باقی ہے، لہٰذا گلوکارہ نے اپنی شادی کے لئے خریداری شروع کردی ہے۔
گلوکارہ کنیکا کپور (Kanika Kapoor) اپنے پروفیشنل اور پرسنل وجوہات سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم گلوکارہ کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے۔ کنیکا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ گوتم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کنیکا کپور اور گوتم 20 مئی 2022 کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔
ای ٹائمس کی خبر کے مطابق، کنیکا کپور نے اپنے ریلیشن شپ کو نام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنی شادی کے لئے کنیکا کپور نے شاپنگ شروع کردی ہے۔