Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ نیہا ملک نے اپنی تصاویر سے پھر ڈھایا قہر، بتایا کس سے کریں گی شادی؟

پنجابی سے لے کر بھوجپوری میں کھیساری لال یادو کے ساتھ میوزک ویڈیو تیرے میرے درمیاں میں کام کرچکی اداکارہ نیہا ملک سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ فینس کے ساتھ خود سے وابستہ پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایسے میں اب انہوں نے بولڈنیس کے بعد ساڑی والا اوتار دکھایا ہے ، جو کہ وائرل ہورہا ہے ۔

نیہا ملک نے ساڑی میں اپنی تصاویر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں ۔ اس میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ اداکارہ نے نیٹ والی کریم کلر کی ساڑی پہن رکھی ہے اور وہ اس میں دلکش اداوں کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو دکھا رہی ہیں ۔

تصاویر میں اداکارہ کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ نیہا ملک کو ساڑی میں خوبصورت دیکھ کر ہر کوئی کمنٹ کررہا ہے اور ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہا ہے ۔

تصویروں کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی نیہا ملک نے لکھا : ایک سلیبریٹی جج کے طور پر مس پی ٹی سی پنجابی 2022 کیلئے ساڑی لک ۔ تصاویر کو جم کر پسند کیا جارہا ہے ۔

اس کے ساتھ ہی نیہا ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کو لے کر بھی ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس سے شادی کریں گی اور اس میں کیا خاصیت ہونی چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.