پرنٹیڈ لہنگے میں اداکارہ شردھا آریہ نے شیئر کی ایسی تصویر، فینس ہوئے فدا، آپ بھی ہار جائیں گے دل
ٹی وی سے لے کر ساوتھ سنیما تک میں اپنی اداکاری کا دم دکھا چکی اداکارہ شردھا آریہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ، وہ فینس کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ لیکن جب سے ان کی شادی ہوئی ہے تب سے وہ اکثر اپنی گلیمرس اور بکنی تصاویر کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ایسے میں اب انہوں نے پرنٹیڈ لہنگے میں اپنی خوبصورتی کو فلانٹ کیا ہے ، جس کو دیکھ کر ہر کوئی دیوانہ ہے ۔
شردھا آریہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے کئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو پرنٹیڈ لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے ، جو کہ ہلکے پنک کلر کی چننی کے ساتھ سفید لائٹ کلر میں ہے ۔ اس لہنگے کے ساتھ انہوں نے پنک کلر کی چوڑیاں پہن رکھی ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی شردھا کے چہرے پر بھی پنک کلر کا غلال لگا ہوا ہے ۔ وہیں ان کی خوبصورتی میں چار چاند اداکارہ کی مسکراہٹ لگا رہی ہے ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں شردھا آریہ کو دیکھ کر فینس دیوانے ہورہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : کتنی پیاری ہو ۔ دوسرے نے لکھا : ہائے ، میری پرم سندری ۔
یقینا اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی اپنا دل ہار جائیں گے ۔ تصویروں میں ان کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں ہے ۔