Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

لیکمے فیشن ویککے فنالے میں اداکارہ اننیا پانڈے کچھ اس طرح آئیں نظر، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ

دہلی میں کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ ذاتی طور پر منعقد ہونے والے پانچ روزہ پروگرام میں کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) ، دیویا کھوسلہ کمار، میرا راجپوت ، جھانوی کپور، شنایا کپور (Shanaya Kapoor) ، ہما قریشی اور اننیا پانڈے (Ananya Panday) نے اپنے پسندیدہ ڈیزائنرس کیلئے ریمپ واک کیا ۔

لیکمے فیشن ویک گرینڈ فنالے پر ہمیشہ لوگوں کی نظریں رہتی ہیں ۔ دہلی میں منعقدہ لیکمے فیشن ویک میں کئی ڈیزائنرس نے اپنے شاندار ڈیزائن پیش کئے اور ان ڈیزائنرس کے آوٹ فٹ میں بالی ووڈ سلیبریٹیز نے جلوے بکھیرے ۔ ڈیزائنر فالگنی اور شین پی کاک نے بھی ایف ڈی سی آئی ایکس لیکمے فیشن ویک میں اپنا کلیکشن پیش کیا ۔ دہلی میں کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ ذاتی طور پر منعقد ہونے والے پانچ روزہ پروگرام میں کنگنا رناوت ، دیویا کھوسلہ کمار، میرا راجپوت، جھانوی کپور، شنایا کپور، ہما قریشی اور اننیا پانڈے نے اپنے پسندیدہ ڈیزائنرس کیلئے ریمپ واک کیا ۔

لیکمے فیشن ویک کے گرینڈ فنالے میں اننیا پانڈے نے ڈیزائنر فالگنی شین پی کاک کے کلیکشن کو پیش کیا ۔

اس دوران ہر کسی کی نگاہیں اننیا پانڈے پر ٹک گئیں ۔ پرپل کلر کی ڈریس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.