اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو ٹرولس کی باتوں سے نہیں پڑتا فرق، ماں باپ ہوئے پریشان تو کہا:کچرا پڑھنا بند کرو
لائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اپنے اسٹائل کی وجہ سے اکثر ٹرولس کے نشانے پر آجاتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کیسے ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر الٹے سیدھے کمنٹ پڑھنے کے بعد ان کے والدین پریشان ہوجاتے تھے ، لیکن پھر انہوں نے اپنے والدین کو سمجھایا اور بتایا کہ کیسے ان حالات سے نکلنا ہے ۔
ملائیکہ اروڑہ بالی ووڈ کی بولڈ اداکاراوں میں سے ایک ہیں ، جو اپنے اسٹائل سے اکثر سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھا دیتی ہیں ۔ ملائیکہ اروڑہ اپنے اسٹائل کی وجہ سے اکثر ٹرولس کے نشانے پر آجاتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کیسے ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر الٹے سیدھے کمنٹ پڑھنے کے بعد ان کے والدین پریشان ہوجاتے تھے ، لیکن پھر انہوں نے اپنے والدین کو سمجھایا اور بتایا کہ کیسے ان حالات سے نکلنا ہے ۔
ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور وہ اکثر اپنے ویڈیوز اور تصویروں کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے انٹرنیٹ پر ہونے والی ٹرولنگ اور تنقید سے منہ موڑنا سیکھا ہے ۔
ملائیکہ اروڑہ نے پنک ولا کو دئے ایک انٹرویو میں اپنی اس بات کو سامنے رکھا اور ٹرولس پر اپنا غصہ ظاہر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تو اس بارے میں کافی پہلے سوچنا چھوڑ دیا تھا ، لیکن میرے والدین ہمیشہ کہتے رہتے تھے کہ بیٹا تمہارے بارے میں کسی نے یہ کہا ، کسی نے وہ کہا ۔
پھر ایک دن میں ان کے ساتھ بیٹھی اور کہا کہ یہ سب کچرا پڑھنا سب سے پہلے بند کیجئے ۔ ان فالتو کی چیزوں پر اپنی توانائی مت لگائیے ۔