یوپی میں پھر یوگی سرکار، کیرتی سینن کی اورینج ڈریس پر لگے جے شری رام کے نعرے
کیرتی سینن (Kriti Sanon) ویسے تو ساوتھ (Sputh Film Industry) سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن ان کی اداکاری کا بول بالا بالی ووڈ میں بھی ہے۔ انہوں نے ہندی سنیما کو کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں اور بہت جلد وہ اکشے کمار کے ساتھ بچن پانڈے میں نظر آئیں گی، جس کا پرموشن انہوں نے زور شور سے شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ بھگوا رنگ کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔
کیرتی سینن (Kriti Sanon Pics) نے اورینج کلر کی ڈیزائنر ڈریس میں اپنا تازہ ترین شوٹ کروایا ہے۔ اورینج کو ہم نارنگی-سندوری یا پھر بھگوا رنگ کے نام سے بھی جانتے ہیں اور انہوں نے اس رنگ کی ڈریس میں اس دن تصاویر شیئر کی ہیں، جب اسمبلی انتخابات کے نتائج کی ایگزٹ پولس میں بھگوا لہرانے والا ہے۔
کیرتی سینن کا یہ انداز دیکھ کر کوئی ان کے لُک کو پکا بادام بتا رہا ہے تو کسی نے انہیں اورینج کینڈی کہا ہے۔ وہیں کچھ صارفین نے تصویر پر جے شری رام لکھا ہے، کیونکہ یوپی میں بی جے پی (BJP) نے رام مندر کے تعمیری کام کی بنیاد رکھی ہے اور وہاں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ہے۔
حالانکہ، کیرتی سینن کے اس ایلبم کے انتخابات کا کوئی کنکشن نہیں ہے اور وہ اس گیٹ اپ میں اپنی اپ کمنگ فلم ’بچن پانڈے‘ (Bachchan Pandey) کا پرموشن کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، #BPPromotions لیکن کچھ صارف کے ردعمل سے یہ ظاہر ہو رہا ہے مانو جیسے وہ بی جے پی کو پرموٹ کر رہی ہوں۔
جھلملاتی اورینج رنگ کی منی ڈریس میں کیرتی سینن اپنے لُک سے لاکھوں کا اٹینشن لے رہی ہیں۔ ان کے اس گیٹ اپ کی خوب تعریف ہو رہی ہے اور سبھی ان کے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کو بہترین بتا رہے ہیں۔
کیرتی سینن نے جو منی لینتھ آوٹ فٹ پہنا ہے، وہ کاوچر ڈیزائنر لیبل علینا انور کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گول نیک لائن والی فل سلیو منی ڈریس کے جھلملاتے سیکون، ایسیمیٹرک اسکرٹ، سنچیڈ ویسٹ لائن اور ایک باڈی کان سلہوٹ ان کے فیشن سینس کو بیاں کرتے ہیں۔