فرحان اخترکے ساتھ شادی کرنے کی شیبانی ڈانڈیکر نے بتائی چونکانے والی وجہ، جان کر رہ جائیں گے حیران
بالی ووڈ کے نو شادی شدہ جوڑے فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر اپنی شادی کے بعد سے لگاتار خبروں میں ہیں ۔ دونوں کبھی اپنی شادی کی تصویر اور ویڈیو کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں تو کبھی کسی وجہ سے ۔ اسی درمیان شیبانی نے فرحان اختر کے ساتھ اپنی تازہ تصویر شیئر کرکے اداکار کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ بتائی ہے ۔

خیال رہے کہ شیبانی دانڈیکر جب سے فرحان کی دلہن بنی ہیں ، تب سے ہی وہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پری ویڈنگ ، ویڈنگ اور پوسٹ ویڈنگ کی تصاویر شیئر کررہی ہے ۔
تازہ تصویروں میں فرح خان نظر آرہی ہیں ۔ آپ کو یہ بھی بتادیں کہ رشتے میں فرح اور فرحان بھائی بہن لگتے ہیں ۔ فرح خان کی ماں مینکا اور فرحان کی ماں ہنی ایرانی بہنیں ہیں ۔
اب بات کرتے ہیں شیبانی اور فرح خان کی پوسٹ کی تو آپ کو بتادیں کہ شیبانی نے فرح کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری بنائی ہے ۔ یہ تصویر شیبانی اور فرحان کی شادی کے دوران کی ہیں ، جس میں فرح خان بھی شامل ہوئی تھیں ۔ فرح خان شیبانی کے ساتھ والی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : بھابی شیبانی دانڈیکر ۔ ویمن ان لو۔