Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ روبینہ دلیک اپنے شوہر کے ساتھ دبئی میں کچھ انداز میں آئیں نظر، تصاویر دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

اداکارہ روبینہ دلیک اور ان کے شوہر ابھینو شکلا (Rubina Dilaik Abhinav Shukla Photos) اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر دبئی چھٹیوں (Dubai Vacation Photo) کی تصاویر شیئر کررہے ہیں ۔ ان تصویروں میں دونوں کو دبئی میں کافی مستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں یہاں ڈنر ڈیٹ پر بھی گئے ۔ دونوں نے بیچ پر بھی کافی مستی کی ۔

ابھینو شکلا نے حال ہی میں دبئی میں ڈرائیونگ کی کئی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ اس میں روبینہ اور ابھینو ایک کار میں بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔

ابھینو شکلا نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جبل ہاتف کو ڈرائیو کر جانے کا بی ٹی ایس ویڈیو ۔ یہ ویڈیو انہوں نے ونڈرلسٹ کیلئے شوٹ کیا تھا ۔

ابھینو شکلا نے اس سے پہلے ایک سیلفی شیئر کی تھی ۔ ابھینو نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں لذیذ کھانا کھایا ۔

وہیں روبینہ دلیک نے بھی دبئی چھٹیوں کی جھلک فینس کو دکھائی ہے ۔ اس تصویر میں وہ ایک دبئی خاتون کی طرح سج سنور کر بیٹھی ہیں اور فوٹوشوٹ کروا رہی ہیں ۔

اس تصویر میں روبینہ اور ابھینو شکلا کو دبئی کے روایتی آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں اس آوٹ فٹ میں کافی پیارے لگ رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.