Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شیئر کی بیڈروم کی تصویر، بھائی کے ساتھ مستی کرتی آئیں نظر

سہانا خان نے یہ تصویر بغیر کسی کیپشن کے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی۔ اس میں ابرام اپنے ٹیبلٹ کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔ اس تصویر میں بیڈ پر ٹیبلیٹ کے ساتھ وہ قالین پر گھٹنوں کے بل بیٹھے ہیں اور ہاتھ بستر پر رکھے ہوئے ہیں۔ ابرام اس تصویر میں پر بیحد سکون کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ لیکن، اب انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے بنگلے منت (Shahrukh Khan bungalow mannat) کی جھلک نظر آرہی ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سہانا خان اپنے بھائی ابرام (Abram) کے لیے فوٹوگرافر بن گئی ہیں۔ اس تصویر میں ابرام کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن وہ صاف طور پر مستی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں ان کے ساتھ فیملی کتا بھی نظر آرہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.