سلمان خان کی اس ایکٹریس کے پاس علاج کے لئے بھی نہیں تھے پیسے، بھائی جان نے ایسے کی تھی مدد
آج ہم سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی اس اداکارہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو غربت کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج کروانے سے قاصر تھیں لیکن جیسے ہی سلمان کو اس بات کا علم ہوا تو وہ ان کی مدد کے لیے آگے آگئے۔
دراصل، ہم پوجا ڈڈوال کی بات کر رہے ہیں۔ پوجا ڈڈوال نے سلمان خان کی فلم ویرگتی میں کام کیا ہے۔ پوجا ڈڈوال اچانک اس وقت سرخیوں میں آگئیں جب یہ خبر آئی کہ پوجا بہت بیمار ہیں اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ یہی نہیں ان کی بیماری کی وجہ سے ان کے گھر والوں نے بھی انہیں اکیلا چھوڑ دیا۔ اس کے بعد جب ان کے پاس پیسے نہیں بچے تو انہیں سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
لیکن جیسے ہی میڈیا کے ذریعے سلمان خان تک یہ خبر پہنچی کہ آپ کی فلم میں کام کرنے والی اداکارہ کی حالت ایسی ہے، سلمان نے فوری طور پر ایک ٹیم ان کے پاس بھیج کر ان کا علاج کرایا۔