Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’کاہلی‘کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں بپاشا باسو، اب کررہی ہیں اس بات کا انتظار

بپاشا اب کام پر واپس آنے کو تیار ہیں، یہی نہیں اداکارہ کا رویہ بھی کافی بدل گیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اب میں بہت سا کام کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ میں نے تقریبات میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ورنہ میں کسی قسم کی شوٹنگ نہیں کر رہی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو (Bipasha Basu) کافی عرصے سے بڑی اسکرین سے دور ہیں۔ اگرچہ اداکارہ سال 2020 میں شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ ‘ڈینجرس’ میں نظر آئیں، لیکن وہ سیریز بھی زیادہ چرچے میں نہیں رہی۔ بپاشا کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے خود کو بڑے پردے اور اداکاری سے کیوں دور کر رکھا ہے جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کاہل یا سست ہو گئی ہیں۔

بپاشا نے کہا، ’میں کاہل ہو گئی تھی اور پچھلے کچھ سالوں سے کام نہیں کر رہی تھی۔ لیکن میرا 2022 میں کام پر واپس آنے کا منصوبہ ہے، میں کچھ دلچسپ کروں گی۔ میں امید کرتی ہوں کہ جلد ہی ایک اعلان کروں گی۔ جہاں سال 2020 کووڈ کی وجہ سے کافی مایوس کن نظر آیا وہیں 2021 اداکارہ کے لیے امیدوں سے بھرا ہوا تھا۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ دنیا کہاں جارہی ہے، کیونکہ وائرس نے سب کو گھر پر رہنے پر مجبور کردیا۔ اس وقت سب کچھ اتنا غیر متوقع تھا کہ ہم میں سے کسی نے بھی اس کا تجربہ نہیں کیا تھا۔ میں بہت سارے جذبات سے گزری، اور پھر اپنے شوہر، اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ سادہ چیزوں اور ہر منٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دن بہ دن جینا شروع کیا۔ 2021 امید لے کر آیا، حالات بدل گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.