شاہ رخ خان تھریلر فلم کو لے کر عاشق ابو کے ساتھ کریں گے کام؟ ڈائریکٹر نے دیا اشارہ
کافی وقت سے یہ بحث تھی کہ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan)، ڈائریکٹر عاشق ابو (Aashiq Abu) کے ساتھ فلم بنائیں گے، لیکن اب تک ان کے ساتھ کام کرنے کو لے کر کوئی اپڈیٹ نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ عاشق خان آخری بار 2018 میں آئی فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کی اگلی فلم ’پٹھان (Pathaan)‘، جس میں جان ابراہم اور دیپیکا پادوکون بھی ہیں، 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔
شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے مداح اس ہفتے کی شروعات میں تب حیران رہ گئے، جب انہیں ان کی اپ کمنگ فلم ’پٹھان‘ (Pathan) کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ان کا کام ابھی پورا نہیں ہوا ہے، کیونکہ شاہ رخ خان کی ایک اور فلم کا اعلان ہوسکتا ہے۔ ڈائریکٹر عاشق ابو ایک فلم کو لے کرکنگ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
ڈائریکٹر عاشق ابو نے پنک ولا کو بات چیت کے دوران بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک میٹنگ ختم کی ہے اور اداکار کو جو پریزنٹ کیا گیا، اس سے وہ خوش تھے۔ انہوں نے کہا، ’دیکھئے، ہم نے ابھی ابھی ان کے (شاہ رخ خان) ساتھ میٹنگ ختم کی ہے۔ ہم نے ایک آئیڈیا شیئر کیا ہے۔ وہ اس سے خوش تھے۔