Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شنایا کپور کی خوبصورتی پر سہانا خان نے کیا کمنٹ، بے دھڑک لک پر فدا ہوئیں کرینہ کپور

شنایا کپور (Shanaya Kapoor Instagram) نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ سے اپنی کچھ نئی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: کچھ دھوپ ، کچھ مستی اور کچھ بی ٹی ایس ۔ اداکارہ کے تصویر شیئر کرتے ہی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے کمنٹ کرکے اپنی دوست کو بے حد سیکسی کہا ہے ۔ سہانا کے علاوہ سیما خان ، مہیپ کپور ، بھاونا پانڈے نے بھی شنایا کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے ۔

سنجے کپور اور مہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور اپنی ڈیبیو فلم بے دھڑک کو لے کر خبروں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ اسی درمیان اس اسٹار کڈ نے اپنی انتہائی گلیمرس تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرکے ایک مرتبہ پھر سنسنی مچا دی ہے ۔ شنایا کی تازہ تصاویر پر فینس سمیت بالی ووڈ ستارے بھی دل کھول کر پیار لٹا رہے ہیں ۔

شنایا کپور نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ سے اپنی کچھ نئی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: کچھ دھوپ ، کچھ مستی اور کچھ بی ٹی ایس ۔ تصویر میں شنایا ایک کرسی کے سہارے زمین پر بیٹھ کر ایک سے بڑھ کر ایک پوز یتی نظر آرہی ہیں ۔

گرے کلر کی ڈیزائنر ڈریس میں شنایا کافی پیاری لگ رہی ہیں ۔ تصویر میں ان کے کھلے میسی بال ، پنک گلاسی ہونٹ اور ان کے چہرے پر پڑتی سورج کی شعائیں ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.