Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب ایشوریہ رائے کے گھر کا دروازہ پیٹ پیٹ کرسلمان خان کے ہاتھوں سے آگیا تھا خون

کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سلمان اور ایشوریہ کے رشتے میں سب سے بڑی وجہ بن گیا تھا۔ اس واقعہ کو میڈیا میں بھی بہت زیادہ اجاگر کیا گیا۔ تاہم چند سال ساتھ رہنے کے بعد ایشوریہ اور سلمان خان سال 2002 میں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔

سلمان خان(Salman Khan)اور ایشوریہ رائے(Aishwarya Rai) کی جوڑی کبھی انڈسٹری کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک تھی۔ تاہم ان کے بریک اپ نے ان کے افیئر سے زیادہ سرخیاں بنائیں۔سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان قربتیں سنجے لیلا بھنسالی(Sanjay Leela Bhansali) کی فلم ’ہم دل چکے صنم‘(Hum Dil De Chuke Sanam)کی شوٹنگ کے دوران بڑھیں تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سلمان خان ہی تھے جنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی سے کہہ کر ایشوریہ کو اس فلم میں موقع دیا تھا۔ تاہم یہ فلم ہٹ رہی تھی اور اس کے ساتھ ہی سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی کیمسٹری کے چرچے ہونے لگے تھے۔ تاہم اس دوران سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے تعلقات میں جاری دراڑ کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔

کہا جاتا ہے کہ سلمان خان ایشوریہ کے بارے میں بہت زیادہ possessiveتھے جس کی وجہ سے اداکارہ نے ان سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی۔ اس سے پریشان ہو کر سلمان خان ایک بار آدھی رات کو ایشوریہ رائے کے فلیٹ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے یہاں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ سلمان خان کافی دیر تک ایشوریہ رائے کے فلیٹ کے دروازے پر دستک دے رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ دروازہ پیٹ پیٹ کر سلمان خان کے ہاتھوں سے خون بہنے لگا تھا، یہی نہیں سلمان خان نے ایشوریہ رائے کو دھمکی بھی دی کہ اگر انہوں نے دروازہ نہ کھولا تو وہ نیچے کود جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.