مہنگا گھر اور گاڑی ہی نہیں، ان 5 مہنگی چیزوں کے بھی مالک ہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور
بالی ووڈ کی یہ شاہی جوڑی اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ اس کہانی میں ہم آپ کو سیف-کرینہ کی پانچ مہنگی ترین چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔
اداکارہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor)اور سیف علی خان(Saif Ali Khan) بالی ووڈ کی شاہی جوڑی ہیں۔ یہ جوڑی اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ اس کہانی میں ہم آپ کو سیف-کرینہ کی پانچ مہنگی ترین چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔
گرینڈ ریزیڈنسی ہوٹل کے قریب کرینہ اور سیف کا ایک لگژری اپارٹمنٹ ہے جس کی قیمت تقریباً 4.2 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کا سوئٹزرلینڈ میں ایک بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 33 کروڑ ہے۔
کرینہ کو بیگس اور گھڑیوں کا شوق ہے۔ ان کے پاس Bvlgari Serpenti کی مہنگی گھڑی ہے۔ ان کے پاس دو برکن بیگس ہیں جن کی قیمت تقریباً 13 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس fendi, chanelجیسے کئی بیگس ہیں۔