بالیکا ودھو فیم اویکا گور (Valika Vadhu Fame Avika Gor) ٹی وی سے ہٹ کر اب ساوتھ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ ان دنوں وہ 10th Class Diaries فلم کے پرموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ لیڈ رول پلے کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ بے حد ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
اویکا دور اپنی اداکاری کے ذریعہ تو گھر گھر میں آنندی کے نام سے مشہور ہوچکی ہیں، لیکن اب وہ ایک پروڈیوسر بھی ہیں۔ کیونکہ ان کی آنے والی فلم 10th Class Diaries کو وہی پروڈیوسر کر رہی ہیں، جوکہ ایک تیلگو فلم ہے اور گزشتہ دنوں ہی اس کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔
تازہ ترین تصاویر کے ذریعہ اویکا گور نے 10th Class Diaries کو پرموٹ کیا ہے۔ نئی تصاویر کے ذریعہ انہوں نے جس میں ان کے حسن کی خوبصورتی پروان چڑھتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے۔ وزن گھٹانے کے بعد ان کے ٹرانسفارمیشن کی بھی خوب تعریف ہو رہی ہیں۔
اویکا کی خوبصورتی دن بدن انتہائی بڑھتی جا رہی ہے اور ان کی نئی تصاویر دیکھ کر کسی کو یقین نہیں ہوتا کہ یہ وہی آنندی ہیں۔