بگ باس 14 کی فاتح اور ٹی وی اسٹار روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اپنے تازہ فوٹوشوٹ کو شیئر کیا ہے ، جس میں ان کا اوتار کافی کلاسی اور ایمیزنگ لگ رہا ہے ۔ تصویر میں اداکارہ کا انتا خوبصورت لک دیکھ کر ان کے چاہنے والے انہیں اپسرہ لکھ کر کمنٹ باکس میں اپنی فیلنگ شیئر کررہے ہیں ۔
بگ باس 14 کی فاتح اور ٹی وی اداکارہ روبینہ دلیک ان دنوں اپنی آنے والی فلم اردھ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ روبینہ اس سال فلم کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں ۔ فلم میں وہ مدھو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ حال ہی میں روبینہ نے اردھ کا کا پسٹ شیئر کرکے اپنے لک کے بارے میں فینس کو جانکاری دی تھی ۔
روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر اپنے نئی فوٹوشوٹ کی ایک ریل شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : نام ایک روپ انیک ۔
روبینہ دلیک اپنے اس نئے لک سے فینس کو امپریس کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہی ہیں ۔ تصویر میں ان کا لک دیکھ کر اداکارہ کے چاہنے والے پرجوش ہوگئے ہیں ۔
تصویر میں روبینہ کسی پری جیسی نظر آرہی ہیں ۔ ان کے فوٹوشوٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ انہوں نے اس کو کسی جنگل ایریا میں شوٹ کروایا ہے ۔