آج ٹائیگر شراف (Tiger Shroff) کا یوم پیدائش ہے۔ ان کی فلموں میں ان کی لین باڈی اور فٹنس کو دیکھ کر لاکھوں لوگ ان کے فین ہوگئے۔ جانیں، ان کا فٹنس سیکریٹ (Fitness secret)، جسے اپنا کرکے آپ بھی ان کی طرح ہی فٹ نظر آسکتے ہیں۔
ٹائیگر شراف (Tiger Shroff) کی پیدائش 2 مارچ 1990 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ آج ان کا یوم پیدائش ہے۔
ٹائیگر شراف (Tiger Shroff) کی فٹنس کے لاکھوں لوگ دیوانے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ انہوں نے مارشل آرٹ کی ٹرینڈنگ لی ہے۔
ٹائیگر کو ورک آوٹ کرنے کا بہت شوق ہے اور وہ مستقل طور پر جم جاتے ہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ بھرپور نیند بھی لیتے ہیں۔
ٹائیگر پرسنل ڈائٹ بھی مینٹین کرتے ہیں۔ وہ کھانے میں اوٹ میل، انڈے، سبزیاں، براون رائس، ڈرائی فروٹس اور نٹس خاص طور پر کھاتے ہیں۔ وہ اسموکنگ اور شراب نوشی سے دور رہتے ہیں۔