Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نیا شرما نے سمندر کے درمیان منایا ماں کے یوم پیدائش کا جشن، ماں-بیٹی کی خوبصورتی دیکھتے رہ جائیں گے

نیا شرما (Nia Sharma) نے اپنی ماں کا یوم پیدائش گوا میں بڑے ہی دھوم دھام سے منایا۔ نیا شرما اپنی ماں کو ہی اپنی بیسٹ فرینڈ مانتی ہیں۔ نیا شرما کے اس پوسٹ پر کئی سیلبس نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ شانتنو مہیشوری، روبینہ دلیک سے لے کر ارجن بجلانی سمیت کئی ستاروں نے نیا شرما کی ماں کو یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔ کرتیکا سنگر نے بھی ان تصاویر پر کمنٹ کیا ہے۔

نیا شرما (Nia Sharma) پارٹی پرسن ہونے کے ساتھ ساتھ پوری طرح فیملی گرل بھی ہیں۔ نیا شرما ایسی ٹی وی اداکارہ ہیں، جو اپنی زندگی کو کھل کر اور بنداس انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔ پارٹی کرنا، گھومنا وغیرہ انہیں کافی پسند ہے۔ اب نیا شرما نے اپنی ماں اوشا شرما کے یوم پیدائش پر کچھ ایسا کیا ہے، جو آپ کو بھی پسند آئے گا۔ نیا شرما نے اپنی ماں کا یوم پیدائش گوا میں بڑے ہی دھوم دھام سے منایا۔ نیا شرما نے اس دوران کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی۔

ان تصاویر اور ویڈیو میں نیا شرما کی ماں کا بھی گلیمرس اور اسٹائلش انداز نظر آرہا ہے۔ انہیں دیکھ کر یہ کہہ پانا مشکل ہوگا کہ وہ نیا شرما کی ماں ہیں۔ نیا شرما کی ماں کی سوشل میڈیا پر صارف تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔ نیا شرما ان تصاویر میں یاٹ پر اپنی ماں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ یاٹ بیلون سے پوری طرح سجا ہوا ہے۔ نیا شرما اپنی ماں کے یوم پیدائش پر شیمپین اوپن کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ نیا شرما اپنی ماں کے بے حد قریب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.