اداکارہ مونی رائے (Mouni Roy) کی شادی کو گزشتہ روز یعنی 27 فروری کو ایک مہینہ ہوگیا ۔ اداکارہ نے اس خاص موقع پر شوہر سورج نامبیار کے ساتھ اپنی کچھ تھرو بیک تصاویر شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ ایک مہینے میں شوہر کے ساتھ گزارے خوشنما لمحات کی جھلکیاں فینس کے ساتھ شیئر کی ہیں ۔
اداکارہ مونی رائے نے 27 جنوری کو گوا میں اپنے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ شادی کی تھی ۔ اس جوڑنے نے اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں بنگالی اور جنوبی ہندوستان کے رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی ۔ اب ان کی شادی کو ایک مہینہ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے شادی کو ایک مہینے ہونے پر الگ الگ مواقع کی کئی پرانی تصویروں کو شیئر کیا ہے ۔
مونی کچھ تصویروں میں ایتھینک برائیڈل آوٹ فٹ میں شاندار لگ رہی ہیں ۔ انہیں دیگر تصاویر میں اپنے شوہر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
مونی نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا : میں تم سے کیسے پیار کروں؟ اوہ ، اس طرح اور اس طرح ، شاید میں دکھاوے کے ساتھ اس کو تفصیل سے بتاسکتی ہوں؟ اب اور الفاظ نہیں ۔
مونی کے پوسٹ پر کئی ہستیوں نے پیارے کمنٹ کئے ہیں اور جوڑے کو نیک خواہشات دی ہیں ۔