Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سمندر کنارے رکل پریت سنگھ نے دکھائی دلکش ادائیں، تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے

ساوتھ اور بالی ووڈ اداکارہ رکل پریت سنگھ (Rakul Preet Singh) ان دنوں بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں انجوائے کر رہی ہیں۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

ساوتھ اور بالی ووڈ میں کام کرچکی اداکارہ رکل پریت سنگھ (Rakul Preet Singh) ان دنوں بوائے فرینڈ (Rakul Preet Singh boyfriend) جیکی بھگنانی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں کا لطف لے رہی ہیں۔ ایسے میں وہ ہر دن مالدیپ ویکیشن سے کوئی نہ کوئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کر رہی ہیں، جس میں وہ سمندر کے کنارے مستی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ساوتھ اور بالی ووڈ میں کام کرچکیں اداکارہ رکل پریت سنگھ (Rakul Preet Singh) ان دنوں بوائے فرینڈ (Rakul Preet Singh boyfriend) جیکی بھگنانی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں انجوائے کر رہی ہیں، جس میں وہ سمندر کے کنارے مستی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں وہ پیلے رنگ کے کراپ ٹاپ میں بے حد ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں رکل پریت سنگھ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پیلے رنگ کی ڈریس پہنے ہوئے اور اپنے سر پر ایک ہیٹ لگائے ہوئے سمندر کنارے بنے ایک پوائنٹ پر کھڑے ہوکر پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصاویر کو انسٹا گرام پر شیئر کرکے انہوں نے کیپشن لکھا، ’ہم سمندر سے قرض لئے ہوئے رنگوں میں خواب دیکھتے ہیں‘۔

رکل پریت سنگھ کی اس تصویر کو انسٹا گرام (Rakul Preet Singh instagram) پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ تصاویر کو اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ لائک کرچکے ہیں اور بالی ووڈ فنکار کمنٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اداکارہ راشی کھنہ نے لکھا، ’بیوٹی‘۔ وہیں سامنتھا نے لکھا، ’ہاٹ‘۔

اس کے ساتھ ہی رکل پریت سنگھ نے کمنٹ باکس میں رپلائی میں ہارٹ والی ایموجی شیئر کی۔ انہوں نے دونوں ہی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے پوسٹ کو چار لاکھ سے بھی زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ ان کے پوسٹ پر لوگ جم کر تبصرہ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.