Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عرفی جاوید کے بولڈ فوٹوشوٹ نے پھر مچایا ہنگامہ، یوزرس نے کہا :مہیش بھٹ جی اس کو لے لو فلموں میں

عرفی جاوید (Urfi Javed) اپنے بولڈ فوٹوشوٹ کیلئے مشہور ہوچکی ہیں ، لیکن ہر مرتبہ ان کا نیا اوتار سوشل میڈیا پر یوزرس کو حیران کردیتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر عرفی کے ڈریسنگ سینس کو لے کر بحث ہوتی ہی رہتی ہے ۔ ایک مرتبہ پھر اپے انداز سے عرفی (Urfi Javed Bold Photoshoot) نے سب کو حیران کردیا ہے ۔

ٹی وی کے مشہور شو بگ باس او ٹی ٹی سے سرخیوں میں آئیں عرفی جاوید نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ کا درجہ حرارت بڑھا دیا ہے ۔ اپنے آوٹ فٹ کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو حیران کررہی ہیں ۔ سوشل میڈیا یوزرس انہیں ایک مرتبہ پھر ٹرول کررہے ہیں ۔

اپنے اترنگی آوٹ فٹ کی وجہ سے عرفی جاوید لائم لائٹ میں مسلسل رہتی ہیں ۔ ان کے ڈریس کو دیکھ کر سوشل میڈیا یوزرس اپنا رد عمل ظاہر کرنے سے خود کو نہیں روک پاتے ہیں ۔ وہ ٹرولنگ کا شکار بھی ہوجاتی ہیں ۔

ایک سوشل میڈیا یوزرس نے عرفی جاوید کے اس بولڈ انداز کو دیکھ کر مشہور فلم ساز مہیش بھٹ سے فریاد کر ڈالی ۔ لکھا : مہیش جی اس کو لے لو فلموں میں ۔

ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا : فیشن کا جلوہ تو دیدی کے پاس ہی ہے ۔ تو ایک نے لکھا : یہ کچھ بھی پہنتی ہے ۔

عرفی جاوید کو دیکھ کر ایک یوزر نے کمنٹ کیا کہ یہ اپنا الگ ہی ریڈ کارپیٹ ، ریڈ کاپیٹ کھیلتی رہتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.