Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ نے 80 کلو گرام وزن اٹھا کر سب کو حیران کردیا

بالی وٴْڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی اپنی فٹنس کے معاملے میں بہت حساس ہیں اور انسٹاگرام پر آئے روز اپنی جِم کی روٹین کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ابھی حال ہی میں دیشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 80 کلو گرام وزن اٹھاتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو نے جہاں دیگر اداکاروں کو حیران کیا وہیں ٹائیگر شروف کی والدہ اور بہن بھی دیشا کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں۔

اس سے قبل انہوں نے ہوا میں الٹی قلابازی کے کرتب کی بھی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر مداحوں میں گردش کررہی ایک افواہ کے مطابق ٹائیگر شروف بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے تھے اور انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو آگ اور دل کے ایموجیز میسج کیے تھے۔

اگرچہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے ابھی تک اپنے رشتے کے بارے میں وضاحت نہیں کی تاہم دونوں اکثر باہر ریستورانوں میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور بیرون ملک چھٹیاں گزارنے بھی ایک ساتھ جاتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.