بھاگل پور کے ایم ایل اے اجیت شرما نے 2020 کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ جیت درج کی تھی ۔ ان کی اس جیت میں ان کی دونوں بیٹیاں نیہا شرما اور عائشہ شرما کا کردار بڑا تھا ۔ ان دونوں بیٹیوں نے والد کیلئے بھاگل پور میں کافی مہم چلائی تھی ۔ بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے تم بن 2 ، مبارکاں اور تاناجی جیسی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے ۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔
اداکارہ نیہا شرما تین بہنیں ہیں ۔ چھوٹی بہن عائشہ شرما بھی اداکارہ ہیں ۔ تیسری بہن ریتیکا شرما ابھی بالی ووڈ میں نہیں پہنچی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ والد اجیت شرما بیٹیوں کیلئے ہمیشہ مددگار رہے ہیں ۔ انہوں نے بیٹیوں کو ہمیشہ کہا کہ وہ جو چاہیں کرسکتی ہیں ۔
نیہا شرما کی پیدائش 21 نومبر 1987 کو بھاگل پور میں ہوئی ۔ وہیں ماونٹ کارمیل اسکول سے نیہا نے تعلیم حاصل کی ۔ بتادیں کہ وہ ایک ٹرینڈ کتھک ڈانسر بھی ہیں ۔
نیہا شرما کے بالی ووڈ کریئر کی شروعات موہت سوری کے ڈائریکشن میں بنی فلم کورک سے ہوئی تھی ۔ بتادیں کہ اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار عمران ہاشمی تھے ۔
نیہا نے اب تک کل 12 فلموں میں کام کیا ہے ۔ ان بارہ فلموں میں ساوتھ انڈین فلمیں بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ سال ان کی فلم تم بم 2 ریلیز ہوئی تھی ۔