Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سوکیش چندرشیکھر کے ٹارگیٹ پر تھی سارہ علی خان، چاکلیٹس کے ساتھ بھیجا تھا 50 لاکھ کا یہ خاص تحفہ

سوکیش نے ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو بھی نشانہ بنایا۔ آج تک کی ایک خبر کے مطابق سوکیش کی بیوی لینا ماریا پال نے جھانوی کپور کو مہنگے تحائف بھیجے تھے۔ لینا نے جھانوی کو سیلون کی مالک ظاہر کرتے ہوئے تحائف بھیجے تھے۔

تہاڑ جیل سے 200 کروڑ کی خورد برد کرنے والے عظیم ٹھگ سوکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar)ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ بالی ووڈ اداکاراؤں(Bollywood Actresses) کو متاثر کرنے کے لیے ان حضرت نے بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا۔ اب ای ڈی(ED)کی گرفتاری کے بعد ایک کے بعد ایک کئی نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ جیکلین فرنانڈیس (Jacqueline Fernandez)کے ساتھ تعلقات میں رہنے کی بات کرنے والے سوکیش نے ان پر 10 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے تھے۔

شوخ مزاج رکھنے والے سوکیش نے نہ صرف جیکلین بلکہ نورا فتیحی، (Nora Fatehi)سارہ علی خان(Sara Ali Khan)، جھانوی کپور اور بھومی پیڈنیکر(Bhoomi Pednekar)جیسی کئی اداکاراؤں کو بھی مہنگے تحائف دیے تھے۔

ای ڈی کی سپلیمنٹری چارج شیٹ کے مطابق سوکیش کو سارہ علی خان بہت پسند تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں کئی مرتبہ مختلف تحائف بھیج چکے تھے۔ 2021 میں، سوکیش کی توجہ صرف سارہ علی خان پر تھی۔ وہ سارہ کو کئی بار میسج کر چکا تھا۔ اس نے سارہ کو دوستی بڑھانے کے لیے چاکلیٹ اور بہت سے تحائف بھی بھیجے۔ سوکیش نے سارہ کو ایک Franck Muller گھڑی بھی بھیجی تاکہ وہ ان کے ساتھ دوستی کر سکیں۔

ادھر، سارا نے ای ڈی کو بتایا ہے کہ سوکیش سے انہوں نے چاکلیٹس تو لی تھی لیکن انہوں نے دیگر سبھی گفٹس کے لئے انکار کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.