Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

والد فرحان اختر کی دوسری شادی میں کچھ اس طرح نظر آئیں ان کی بیٹیاں، تصاویر وائرل

 بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کے فینس کو جس کا انتظار تھا ، وہ لمحہ بھی آج آگیا ، جب خود فرحان نے اپنی شادی کی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیں ۔ کچھ تصویروں میں فرحان کی دونوں بیٹیاں شکایا اور اکیرا اخترا بھی نظر آرہی ہیں ۔ بتادیں کہ شیبانی کے ساتھ فرحان کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے پہلے فرحان نے ادھونا بھوانی سے شادی کی تھی ، جو مشہور ہیئر اسٹائلسٹ ہیں ۔ شکایات اور اکیرا انہیں کی دونوں بیٹیاں ہیں ۔

فرحان اختر نے اپنی لانگ ٹائم گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر سے 19 فروری کو شادی کی تھی ۔ فرحان اور شیبانی دونوں نے اپنی شادی کو پرائیویٹ رکھا تھا ، اس لئے ان کی شادی کی تصویریں بھی سامنے نہیں آ پائی تھیں ۔ آخر کار دونوں کے فینس کو جس کا انتظار تھا ، وہ لمحہ بھی آج آگیا ، جب خود فرحان نے اپنی شادی کی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیں ۔

کچھ تصویروں میں فرحان کی دونوں بیٹیاں شکایا اور اکیرا اخترا بھی نظر آرہی ہیں ۔ بتادیں کہ شیبانی کے ساتھ فرحان کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے پہلے فرحان نے ادھونا بھوانی سے شادی کی تھی ، جو مشہور ہیئر اسٹائلسٹ ہیں ۔ شکایات اور اکیرا انہیں کی دونوں بیٹیاں ہیں ۔

شکایا اور اکیرا اختر اپنے والد کی دوسری شادی میں جم کر مستی کرتی نظر آئیں ۔ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ پوز بھی دئے اور شادی میں ڈانس بھی کرتی نظر آئیں ۔

بتادیں کہ 2017 میں فرحان کا ان کی پہلی بیوی ادھونا بھوانی سے طلاق ہوگیا تھا ، جس کے بعد ان کی زندگی میں شیبانی کی انٹری ہوئی تھی ۔

فرحان اور شیبانی نے تقریبا چار سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا ، پھر شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

فرحان اختر کے شیئر کرتے ہی ان کی شادی کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

تصویروں میں فرحان کی شادی میں شامل ہوئے سبھی مہمان جم کر مستی کرتے نظر آرہے ہیں ۔

وہیں شیبانی اپنے سسر جاوید اختر کے ساتھ ڈانس کرتی بھی نظر آرہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.