Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شہناز نےسیاہ رنگ کے اسٹائلش شارٹ ڈریس میں لگایا گلیمرس کا تڑکا، دیکھیں تصویر

اداکارہ گلوکارہ اور بگ باس 13 (Bigg Boss ) فیم شہناز گل (Shehnaaz Gill) کو دیکھنے کے لیےان کے مداح بے تاب ہیں۔ شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا سے کچھ دوری بنا لی تھی۔ حالانکہ اب شہناز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں اور اپنی پوسٹ سے مداحوں کے دلوں پر ایک بار پھر راج کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا تازہ ترین فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ کا پارہ ہائی ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی موت کے بعد سے ہی مداح شہناز گل کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے کے خواہشمند تھے جس نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ شہناز گل نے آہستہ آہستہ خود کو سنبھالا اور اب وہ دوبارہ کام پر واپس لوٹ رہی ہیں۔

شہناز نے حال ہی میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداح یہ قیاس لگا رہے ہیں کہ وہ گلیمر کی دنیا پر راج کرنے کو تیار ہیں۔

شہناز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی کچھ شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں شہناز سیاہ رنگ کے اسٹائلش شارٹ ڈریس میں نظر آ رہی ہیں۔

سیاہ لباس پر سبز ہرے فیدر کے ڈیزائن نے شہناز کے آؤٹ فٹ میں چار چاند لگا دئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.