Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کو کشمیری دستکار کا محبت نامہ، ریشم کے دھاگوں سے بنائی تصویر، دیکھئے تصاویر

 فتح کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والے محمد حسین کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان فین ہیں اور سال 2019 اکتوبر میں انھوں نے سلمان خان کا ایک پوسٹر خرید لیا اور اسے تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ قالین بافی کی مہارت کا استعمال کرکے انھوں نے پہلے اس کی کاغذ پر کووڈنگ کی جسے عام طور پر کشمیر میں تعلیم کہتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے تو ہزاروں مداح ہیں لیکن سرینگر کے دستکار محمد حسین جیسا شاید ہی کوئی فین ہو۔ محمد حسین نے ریشم کے مہین دھاگوں میں سلمان خان کو اتار کر ان کے تئیں اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ حسین پیشے سے قالین باف ہیں ، لیکن انھوں نے سلمان خان کی محبت میں کووڈ کے مندی کے دور میں بھی 6 ماہ دن رات ایک کرکے ایک لاکھ روپے صرف کرکے سلمان خان کی تصویر ریشم کے دھاگوں میں پرو کر تیار کی۔

فتح کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والے محمد حسین کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان فین ہیں اور سال 2019 اکتوبر میں انھوں نے سلمان خان کا ایک پوسٹر خرید لیا اور اسے تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ قالین بافی کی مہارت کا استعمال کرکے انھوں نے پہلے اس کی کاغذ پر کووڈنگ کی جسے عام طور پر کشمیر میں تعلیم کہتے ہیں۔

اس کے بعد محمد حسین نے اس کے لئے ریشم کا دھاگہ خریدا۔ 45 رنگوں کا ریشم کا دھاگہ ایک غریب دستکار کے لئے آسان نہیں لیکن کووڈ کی سخت مندی کے باوجود انھوں نے یہ کام جاری رکھا اور پنتالیس رنگ کے دھاگوں کا استعمال کرکے اسے چھ ماہ میں تیار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.