Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ٹی وی کے سب سے رومانٹک جوڑے ہیں گرمیت چودھری- دیبینا بنرجی، یہ تصاویر ہیں گواہ

ٹی وی کے سب سے رومانٹک جوڑے ہیں گرمیت چودھری- دیبینا بنرجی، یہ تصاویر ہیں گواہ

کئی ٹی وی سیریل اور فلموں میں نظر آچکے اداکار گرمیت چودھری (Gurmeet Choudhary) کی گھر گھر پہچان بن چکی ہے۔ ان کی اچھی خاصی فین فالوئنگ ہے۔ اپنے سادہ انداز کی وجہ سے وہ ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ گرمیت چودھری 22 فروری کو اپنا 38واں یوم پیدائش (Gurmeet Choudhary Birthday) منا رہے ہیں۔ گرمیت چودھری اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔

گرمیت چودھری کی 2004 میں ان کی ملاقات دیبینا بنرجی سے ہوئی تھی۔ دیبینا نے رامائن میں سیتا کا کردار نبھایا تھا۔ لمبے وقت تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد دونوں نے 2011 میں شادی کرلی تھی۔ دونوں نے اپنے جدوجہد بھرے دنوں کو بھی دیکھا ہے۔

اتنا ہی نہیں دونوں 2011 میں آفیشیلی ضرور شادی کے بندھن میں بندھے تھے، لیکن اصل میں انہوں نے دو سال پہلے ہی خاموشی سے شادی کرلی تھی۔ سال 2009 میں دونوں نے مندر میں خاص  دوستوں کی موجودگی میں شادی کرلی تھی، لیکن اس بات کی جانکاری اور کسی کو نہیں تھی۔

دونوں اکثر انسٹا گرام پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ دونوں کی تصاویر لوگوں کو سوشل میڈیا پر کافی پسند آتی ہیں۔ انہیں ٹی وی انڈسٹریز کا سب سے آئیڈیل جوڑا بھی کہا جاتا ہے۔

گرمیت چودھری اور دیبینا بنرجی نے گزشتہ سال اکتوبر میں بھی روایتی بنگالی رسم ورواج کے ساتھ پھر سے شادی کی تھی۔ دونوں کو ہی گھومنے کا کافی شوق ہے اور ساتھ میں ٹریولنگ تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.