اداکارہ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ وہ نیلے آسمان تلے نیلی ساڑی ، نیلے جھمکے میں کمال کے پوز دے رہی ہیں ۔ اداکارہ کا اسٹائل سری دیوی (Sridevi) کے آئیکانک لک سے میچ کررہا ہے ، جس کو انہوں نے فلم مسٹر انڈیا میں کیا تھا ۔
اداکارہ انکتا لوکھنڈے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ فینس کے ساتھ انٹریکشن کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں ۔ اداکارہ نے اب نیلی ساڑی میں اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ نیلی ساڑی میں اداکارہ کا انداز نیٹیزنس کو سری دیوی کی یاد دلا رہا ہے ۔ اداکارہ کا اسٹائل نیٹیزنس کو حیران کر رہا ہے ۔
اداکارہ کا اسٹائل سری دیوی کے آئیکانک لک سے میچ کررہا ہے ، جس کو انہوں نے فلم ‘مسٹر انڈیا’ میں کیا تھا ۔
انکتا سے پہلے بھی لوگ سری دیوی کے اس آئیکانک لک کی نقل کرتے رہے ہیں ، اس لئے اداکارہ کے فینس سری دیوی کے لک سے ان کا موازنہ کررہے ہیں ۔
انکتا نے یہ تصویر حال ہی میں شیئر کی تھیں ، جس پر اب تک لاکھوں لائیکس آچکے ہیں ۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: امپریس کرنے کیلئے نہیں، خوش رہنے کیلئے موجود ہوں ۔