Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

یامی گوتم کے ان ایتھنک لُکس سے آپ بھی لیں انسپائریشن، نظرآئیں گی سادہ اورکلاسییکل

 ان دنوں بی ٹاون کی ڈی واز اپنی ایتھنکس لُکس (Ethnic Looks) والی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کر رہی ہیں۔ دراصل ایتھنک کا فیشن واپس ٹرینڈ میں ہے۔ اگر آپ بھی ایتھنکس لُکس میں ایلنگینس اور کلاسیکل دکھنا چاہتی ہیں تو اداکارہ یامی گوتم (Yami Gautam) کے ایتھنک انداز کو اپنا سکتی ہے۔

یامی گوتم لال رنگ کے لہنگے (Red Lehenga) میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس تصویر میں یامی گوتم نے جری کی کڑھائی والی راجستھانی چولی پہنی ہوئی ہے اور لال رنگ کے سلک لہنگے کے ساتھ اسے پیئر کیا ہے۔ یامی گوتم نے اس لُک کو مکمل کرنے کے لئے سادہ میک اپ اور راجستھانی بوڑلا مانگ ٹیکا پہنا ہے، جو ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔

سادہ سفید ساڑی (White Saree) کے ساتھ یامی گوتم نے یہاں اسٹیٹمنٹ جویلری پہنی ہے اور اس لُک کو نیوڈ میک اپ اور میسی پونی ہیئر اسٹائل کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ یہاں یامی گوتم نے بلاوز کے بجائے سفید رنگ کا ٹاپ پہنا ہے، جو کافی اچھا نظر آرہا ہے۔

یامی گوتم (Yami Gautam) اس ڈارک پنک بنارسی ساڑی (Banarasi Saree) میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ لُک کو مکمل کرنے کے لئے خوبصورت ایئر رنگس کو دیجھور کے ساتھ اٹیچ کیا ہے اور اس کے ساتھ ہار پہنا ہے۔ یامی گوتم نے ہرے رنگ (گرین کلر) کا فُل سلیبس بلاوز پہنا ہے، جو ساڑی کے ساتھ کافی اچھی لگ رہی ہے۔

گرے کلر کی اس ساڑی میں یامی گوتم نے سمپل یو نیک بلاوز پہنا ہے۔ لُک کو مکمل کرنے کے لئے یامی گوتم نے گولڈن رنگ کے ایئر رنگس کے ساتھ لائٹ میک اپ کیا ہے اور کھلے بال رکھے ہیں۔ آپ بھی یامی گوتم کے اس ایتھنک لُک اور انداز کو آفس پارٹی کے لئے اپناسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.