کنگنارناوت کی دیپیکا پڈوکون کی فلم ’گہرائیاں‘ پر تنقید
بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت نے دیپیکا پڈوکون کی فلم ’گہرائیاں‘ پر تنقید کی ہے۔ کنگنارناوت نے انسٹا سٹوری پراداکارہ دیپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’گہرائیاں‘ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری پر، 1965 کی فلم ’ہمالیہ کی گود میں‘ کے گانے ’چاند سی محبوبہ ہو میری‘ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ بھی اسی نئے دور کی ہیں لیکن وہ جذبات کو پہچانتی اور سمجھتی ہیں‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’نئے دور اور شہری فلموں کے نام پربرائے مہر بانی کچرا نہ بیچیں، بری فلمیں بری ہی ہوتی ہیں‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ جسم کی نمائش سے بری فلم کو اچھا نہیں بنایا جاسکتا، یہاں ایک بنیادی حقیقت یہ ہے کہ فلم میں کوئی والی بات نہیں ہے‘۔