Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم گہرائیاں میں دیپکا پاڈوکون کو کسنگ سین پر بولے سدھانت

سدھانت چترویدی نے ان خبروں پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا- ‘دراصل ایسا کچھ نہیں ہے۔ کیونکہ ہم پروفیشنل ہیں، ہم اپنے اکوئیشنس سے واقف ہیں۔ مجھے یاد ہے جب ہم اس فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، رنویر کچھ دنوں کے لیے گوا آئے تھے۔ ہم نے ایک ساتھ بہت مستی کی ، پارٹی کی تھی۔ یہی نہیں جب میں نے فلم سائن کی تو وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے لیے بہت خوش ہیں۔

اداکار سدھانت چترویدی (Siddhant Chaturvedi) نے شکن بترا کی حال ہی میں رلیز ہونے والی فلم ‘گہریاں’ (Gehraiyaan) میں دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) کے ساتھ کئی بولڈ سین دیے ہیں۔ جس کی اب ہر طرف چرچا ہے۔ سدھانت چترویدی نے بھی دیپکا کے ساتھ گہرائیاں میں بولڈ سین دینے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ اگر ہدایت کار انہیں اور باقی کاسٹ کو محفوظ محسوس نہ کراتے تو یہ مشکل ہوتا۔ سدھانت نے ان تبصروں پر بھی رد عمل ظاہر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ (Ranveer Singh) سے دیپیکا کے ساتھ انٹیمیٹ مناظر کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

بالی ووڈ ببل Bollywood Bubble کے ساتھ بات چیت میں سدھانت چترویدی نے ان خبروں پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا- ‘دراصل ایسا کچھ نہیں ہے۔ کیونکہ ہم پروفیشنل ہیں، ہم اپنے اکوئیشنس سے واقف ہیں۔ مجھے یاد ہے جب ہم اس فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، رنویر کچھ دنوں کے لیے گوا آئے تھے۔ ہم نے ایک ساتھ بہت مستی کی ، پارٹی کی تھی۔ یہی نہیں جب میں نے فلم سائن کی تو وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے لیے بہت خوش ہیں۔

سدھانت مزید کہتے ہیں- ‘وہ گلی بوائے کے وقت سے ہی مجھ پر پیار برسا رہے ہیں اور وہ زندگی میں میرے گرو ہیں، اس لئے یہ بالکل ٹھیک تھا۔ دیپیکا ایک ر ہےپروفیشنل خاتون ہیں۔ جب لوگ یہ باتیں کہتے ہیں تو کیا کر سکتے ہیں؟ ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سین کو کرنے میں انہیں کافی وقت لگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.