عرفی جاوید اپنے شاندار ڈریسنگ سینس کے ذریعہ فینس کے درمیان سرخیوں میں رہتی ہیں
پھر عرفی بتاتی ہیں کہ میں چلتی رہی اور میں ابھی بھی چل رہی ہوں ۔ میں وہاں نہیں ہوسکتی ، جہاں میں ہونا چاہتی ہوں ، لیکن کم سے کم میں اسی راستے میں ہوں ۔
عرفی کہتی ہیں کہ میرا یقین کرو کہ میری زندگی میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں ، جنہوں نے مجھے تقریبا مار ڈالا ہے ۔ سال ختم ہونے سے پہلے کچھ جوش کی بات کرتی ہیں ۔ اٹھو ، لڑو ، دوہراو۔ آپ اپنے آس پاس کے حالات سے زیادہ مضبوط ہیں ۔
عرفی جاوید ٹی وی اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا کا بھی بڑا نام ہیں ۔ عرفی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ۔ وہ اپنے شاندار ڈریسنگ سینس کے ذریعہ فینس کے درمیان سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ بتادیں کہ عرفی اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب وہ ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ بنیں ۔
حالانکہ عرفی اس شو میں کچھ زیادہ کمال دکھانے میں کامیاب نہیں رہ پائیں ، لیکن اس شو سے انہیں کافی شہرت ملی اور اس کا عرفی جم کر فائدہ اٹھاتی دکھیں ۔ عوامی مقامات ہو یا پھر ایئرپورٹ عرفی نے ہر جگہ اپنے ڈریسنگ سینس سے سبھی کو راغب کیا ۔