اداکارہ جھانوی کپور کو لگی چوٹ؟ اپنے پلیٹس سیشن کے بعد ہاتھوں پر پٹی باندھے نظر آئیں
اداکارہ جھانوی کپور کو پلیٹس سیشن (Janhvi Kapoor Pilates Session) کے بعد ایک جم کے باہر دیکھا گیا ۔ اس دوران ان کے ہاتھوں کو سپورٹ دینے کیلئے ایک پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ ان کے ہاتھوں پر پٹی دیکھ کر فینس نے ان کی خیریت پوچھی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ہاتھ میں چوٹ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
اداکارہ جھانوی کپور ایک فٹنس فریک اداکارہ ہیں ۔ وہ اکثر اپنے جم اور یوگا سیشن کے دوران دیکھی جاتی ہیں ۔ وہ آج بھی اپنی جم کے باہر اسپاٹ ہوئیں ۔ اس دوران انہیں جاگر شارٹس اور ٹاپ میں دیکھا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ہاتھوں پر ایک سپورٹ دینے والی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی ۔
جھانوی کپور کا پلیٹس کے تئیں پیار تو سبھی جانتے ہیں ۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر پلیٹس کرتے ہوئے اپنا ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔