گریما دیکشت (Garima Dixit) ٹیلی ویژن کا مشہور نام ہیں ، جنہوں نے اپنے کریئر کی شروعات سال 2016 میں زی ٹی وی کے شو یہ وعدہ رہا سے کی تھی ۔ حالانکہ گڈن تم سے نہ ہو پائے گا میں نبھائے گئے سدھی سنگھ کے کردار سے انہیں مقبولیت ملی ۔ اداکارہ ٹی وی شوز کے علاوہ بھوجپوری سنیما بھی میں سرگرم ہیں ۔ ساتھ ہی اپنے گلیمرس لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی لوگوں کا دھیان کھینچتی رہتی ہیں ۔
حال ہی میں گریما دیکشت نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ہیں، جن میں ان کا انداز کمال کا ہے ۔
اسٹائلش بلیک آوٹ فٹ میں گریما نے اپنے لک کو سادہ میک اپ سے مکمل کیا ہے ۔
اداکارہ آئے دن اپنی گلیمرس تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ 22 سال کی عمر میں گریما اپنی اہم پہچان بنا چکی ہیں ۔
گریما آبائی طور پر اترپردیش کے مراد آباد کی رہنے والی ہیں ، لیکن فی الحال وہ ممبئی میں رہتی ہیں ۔