روبینہ دلیک ٹی وی کی مشہور اداکاراوں میں سے ایک ہیں ، لیکن بگ باس 14 جیتنے کے بعد سے وہ زیادہ لائم لائٹ میں ہیں ۔ روبینہ دلیک اپنی تصویروں سے ہمیشہ گلیمرس کا تڑکا لگاتی نظر آتی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کچھ تازہ تصویریں شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔
‘بگ باس 14’ کی ونر روبینہ دلیک (Rubina Dilaik Instagram) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ انہوں نے اب انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے کئی نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اداکارہ کی یہ تصاویر مداحوں میں موضوع بحث بن گئی ہیں۔ ان تصاویر میں انہوں نے جامنی بالوں میں ایک نیا فوٹوشوٹ کروایا ہے۔ ان تصاویر میں روبینہ دلیک کا الگ انداز نظر آ رہا ہے۔
روبینہ دلیک کے بارے میں بات کریں تو وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں اور ٹی وی انڈسٹری میں کئی سالوں سے ہیں۔
اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ اپنے فیشن سینس، اسٹائلنگ اور فٹنس کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
روبینہ دلیک نے جامنی بالوں کے ساتھ شارٹ ڈریس پہنی ہوئی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔