Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ عالیہ بھٹ نےبرلن 2022میں فلانٹ کیا آف شولڈر لک

اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی (Gangubai Kathiawadi Premiere in Berlin Film Festival 2022) کا برلن فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہونے والا ہے ۔ اس کے لئے عالیہ (Alia Bhatt Off The Shoulder look) برلن پہنچ گئی ہیں ۔ انہوں نے برلن سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں اداکارہ کا آف شولڈر لک دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اس میں وہ کافی خوبصورت دکھ رہی ہیں ۔

عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ فلم اگلے ہفتے بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے ۔ جب سے سنجے لیلا بھنسالی کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم کا ٹریلر آیا ہے ، لوگ اس کا بے صبری سے انتطار کررہے ہیں ۔

عالیہ بھٹ کی ان تصویروں کو مارکوس روڈریگج ویلو نے کلک کیا ہے ۔ عالیہ کو آف شولڈر سفید گاون میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

عالیہ بھٹ کا میک اپ فریش ، ڈیوی اور منیمل لگ رہا ہے ۔ یہ ان کے لک کو ابھی بہتر بنا رہا ہے ۔

عالیہ بھٹ نے سفید گلابوں کا گجرا بھی اپنے بالوں میں لگا رکھا ہے ۔ ان کے چہرے پر جھائیاں بھی دکھ رہی ہیں ۔

عالیہ بھٹ نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے برلن بے بی لکھا ہے ۔ اس کے ساتھ انہوں نے سفید دل والی ایموجی بھی شیئر کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.