Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

لتا منگیشکر کی اس تصویر کو دیکھ کر لوگ ہورہے ہیں جذباتی، آپ کی آنکھیں بھی ہوجائیں گی نم

لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) بھلے ہی آج ہمارے درمیان نہ ہوں، لیکن ان کی آواز ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔ اب بالی ووڈ کے مشہور سنگر عدنان سمیع (Adnan Sami) نے لتا دیدی کو کافی انوکھے انداز میں یاد کیا ہے ۔

عدنان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پینٹنگ شیئر کی ہے ، جس میں لتا منگیشکر کے علاوہ کئی آنجہانی لیجنڈ سنگرس بھی نظر آرہے ہیں ۔ اس پینٹنگ کو ‘سورگ’ کی شکل دی گئی ہے، جہاں کشور کمار، محمد رفیع، مکیش، منا ڈے، نوشاد صاحب، مدن موہن، ایس ڈی برمن اور پنچم دا نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی لتا دیدی کو پیچھے سے دکھایا گیا ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے لتا دیدی ‘سورگ’ میں پہنچ گئی ہیں اور کشور دا ان کا استقبال کر رہے ہیں ۔

اس پینٹنگ میں سبھی لیجنڈ سنگرس ، لتا دیدی کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ عدنان کی جانب سے شیئر کی گئی اس پینٹنگ کو دیکھ کر لوگ سوشل میڈیا پر کافی جذباتی ہو رہے ہیں اور کمنٹس کر کے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔ اب یہ پینٹنگ انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے ۔ بتا دیں لتا منگیشکر کا 6 فروری کی صبح 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا ۔ وہ تقریباً ایک ماہ سے بیمار تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.