Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ویلنٹائن ڈ ےپر اداکارہ نیہا ملک نے پارٹنر کو لے کر مداحوں کو دی پیار کی جانکاری، کہا-اسے ڈیٹ کرو جو

اکثر اپنی گلیمرس تصاویر کے ذریعہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ نیہا ملک (Actress Neha Malik) بھوجپوری فلم انڈسٹری اور پنجابی سنیما کا مشہور نام ہیں۔ اور ایک بار پھر وہ اپنے اسٹائلش انداز سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

گزشتہ بار نیہا ملک سردیوں میں گرمی کا ڈریس پہن کر آگ تاپنے کو لے کر ٹرول ہوئی تھیں، لیکن تازہ ترین تصاویر میں مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

چونکہ یہ ویلنٹائن سیزن چل رہا ہے اور اس درمیان انہوں نے اپنی تازہ ترین تصاویر پر ایک کیپشن کے ذریعہ یہ بتایا کہ انہیں کسے ڈیٹ کرنا چاہئے۔

نیہا ملک نے تازہ ترین فوٹو شوٹ کے کیپشن میں لکھا، ’کسی ایسے انسان کو ڈیٹ کرو جسے دیکھتے ہی آپ کی آنکھیں رول یعنی موو کرنے لگیں اور پھر چہرے پر مسکراہٹ آجائے‘۔ اداکارہ کے مداح یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ کسے ڈیٹ کر رہی ہیں۔

سلور رنگ کی ڈریس میں نیہا ملک قہر برپا کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا پوز دینے کا اسٹائل بھی کمال کا ہے۔ ڈریس میں میچنگ کرتے ہوئے ایئر رنگ ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.