کلوڈیا سسیل ایک ایسی جرمن اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ ناظرین انہیں ’کھلاڑی 786‘، ’کیا کول ہیں ہم 3′ جیسی فلموں میں دیکھ چکے ہیں۔ وہ ’بگ باس‘ میں بھی حصہ لے چکی ہیں، جہاں پرویش رانا کے ساتھ ان کا رشتہ کافی سرخیوں میں رہا تھا۔ آج 12 فروری کو اس مشہور اداکارہ کا یوم پیدائش (Claudia Ciesla Birthday) ہے۔ آئیے، کلوڈیا کے یوم پیدائش پر ان کے فلمی سفر پر ایک نظر ڈالیں۔
کلوڈیا سسیل (Claudia Ciesla) کو ناظرین کئی بالی ووڈ فلموں میں دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے جب ’بگ باس 3‘ میں حصہ لیا تھا، تب پرویش رانا کے ساتھ ان کا رشتہ خوب سرخیوں میں رہا تھا۔ لاکھوں ہندوستانیوں کا اپنی اداوں سے دل جیتنے والی کلیڈیا سسیل نے کل 11 فروری کو یوم پیدائش کا جشن منایا ہے۔ وہ اپنا 35واں پیدائش سیلبریٹ کر رہی ہیں۔
کلوڈیا 15 سال کی عمر سے فیشن اور ڈانس شوز میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ اپنے بیباک انداز کے لئے جانی جاتی ہیں۔
کلوڈیا کو ناظرین نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’کھلاڑی 786‘ میں آئٹم نمبر ’بملا‘ میں ٹھمکے لگاتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ میں اپنی بولڈ اداوں سے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا تھا۔
کلوڈیا جب ’بگ باس 3‘ کا حصہ تھیں، تب ناظرین نے پرویش رانا کو انہیں ہندی سکھاتے ہوئے دیکھا تھا۔ حالانکہ دونوں شو سے نکلنے کے بعد شاید ہی کبھی ملے تھے۔