Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ بولیں، ’میری شادی بھیڑیا آیا‘ والی کہانی ہوگئی ہے

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) جلد شادی کرنے والے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو دونوں نے اسی سال اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالیہ بھٹ ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی (Sanjay Leela Bhansali) کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاڑی‘ (Gangubai Kathiawadi) میں اپنے انداز کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اسی درمیان اپنی شادی کو لے کر بھی دلچسپ بات کہی۔

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی کو لے کر آئے دن افواہیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ دونوں کئی برسوں سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی شادی کو لے کر جتنی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، کہ جب وہ سچ میں شادی کریں گی تو لوگ محض اسے افواہ سمجھ کر خارج کردیں گے۔ یہ میرے لئے بڑی بات ہوگی۔

فلم کیمپین سے بات کرتے عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی افواہ پر کہا کہ ’جو بھی یہ افواہیں پھیلا رہا ہے، وہ ٹھیک ’بھیڑیا آیا، والی کہانی کی طرح ہوگیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’اتنی بار میری شادی کی چرچا ہوچکی ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ جب میری سچ مچ میں ہونے والی ہوگی تو لوگ سوچیں گے کہ یہ ایک افواہ ہے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.