اپنی والدہ سلمیٰ خان کے ساتھ سلمان خان نے لی دل چھولینے والی سیلفی، بولے ماں کی گود ہے جنت
اپنے مداحوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’ماں کی گود… جنت‘‘۔ مداح سلمان کی پوسٹ پر کمینٹ کر کے ماں بیٹی کی جوڑی کو سلام پیش کر رہے ہیں۔
سلمان خان (Salman khan Mother Salma Khan) اپنی والدہ سلمیٰ خان کے کافی قریب ہیں اور ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اس کا ثبوت ہے۔ ‘ٹائیگر 3’ کی شوٹنگ سے پہلے سلمان خان کو گھر میں اپنی ماں کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا تھا۔ دراصل منگل کی شام سلمان نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے ساتھ ایک پیاری تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان نے ماں کی گود میں سر رکھ کر خوبصورت سیلفی لی۔ اس میں سلمان کو ہلکی داڑھی اور سبز ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سیلفی لیتے ہوئے سلمان خان مسکرا رہے ہیں۔ کیمرے کو دیکھ کر سلمان کی والدہ سلمیٰ بھی مسکرا رہی ہیں۔ سلمیٰ نے چیکر نیلے رنگ کا کرتہ پہن رکھا ہے۔ اس سیلفی میں ماں بیٹے کی جوڑی مسکراتے ہوئے بیحد خوبصورت نظر آرہی ہے۔ سلمان کا کہنا ہے کہ ماں کی گود میں جنت ہے۔ اپنے مداحوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’ماں کی گود… جنت‘‘۔ مداح سلمان کی پوسٹ پر کمینٹ کر کے ماں بیٹی کی جوڑی کو سلام پیش کر رہے ہیں۔