تینتالیس سال کی شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) نے دو دن پہلے اپنا برتھ ڈے منایا۔ اس موقع پر شمتا شیٹی کی بہن شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے ساتھ اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔ رشمی دیسائی (Rashmi Desai)، راکھی ساونت (Rakhi Sawant) سمیت بگ باس 15 کے کئی کنٹسٹنٹ شمیتا شیٹی کے اس برتھ ڈے بیش میں پہنچے۔
بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) چار مہینوں تک بگ باس 15 (Bigg Boss 15) کے گھر میں بند رہنے کے بعد اب اپنی فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔ شما شیٹی نے دو دن قبل اپنا یوم پیدائش منایا۔ ایسے میں شمیتا شیٹی اپنی بہن شلپا شیٹی (Shilpa Shetty)، بہنوئی راج کندرا (Raj Kundra) اور دوستوں کے ساتھ یوم پیدائش کا جشن منایا۔
43 سال کی شمیتا شیٹی نے میڈیا کے ساتھ بھی اپنے یوم پیدائش کا کیک کاٹا ہے۔
شمیتا شیٹی کی برتھ ڈے پارٹی کے لئے ان کی بہن شلپا شیٹی بھی اسٹائلش لُک میں نظر آئیں۔ دونوں بہنوں کی فٹنس اور لُکس مداحوں کو کافی پسند آتے ہیں۔